پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نہ کوئی ڈیل کی ہے نہ کریں گے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ڈیل کے لیے نہیں پاکستان اور جمہوریت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں پی ٹی آئی کے کارکن اور لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔

