English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

15 سال سے کے پی کے میں حاکم جماعت کو پنجاب کے عوام نے آج پھر مسترد کردیا: عظمیٰ بخاری

Punjab government has no intention

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کے بجائے کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، دوسری طرف یہ جماعت جو یومِ سیاہ منا رہی ہے خیبر پختون خوا میں اس کی حکومت ہے، وہاں عوام کو کیا ملا؟  کے پی میں عوام کو ان کی کرپشن کی لمبی داستانیں ملیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے، ایک سال میں پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختون خوا کی عوام کے لیے کیا کیا؟ آج صوابی جلسے  میں زہریلی تقریروں کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت بننے سے عوام کو ریلیف ملا، بجلی بلوں میں ریلیف دیا گیا، خدمت کارڈ جیسی سہولت دی گئی، بچوں کو اسکالرشپس دی گئیں اور یہ ٹولہ ہر وقت یومِ سیاہ مناتا ہے اور یہ یومِ سیاہ ہی منا سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی خود تو روتی ہے، پاکستان کو بھی رلانا چاہتی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک سال میں اتنا کام کیا، جتنا کوئی حکومت 5 سال میں بھی نہیں کرسکی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، تقریب کو عوام نے انجوائے کیا، کل قذافی اسٹیڈیم میں خوشی کا ماحول دیکھا، قذافی اسٹیڈیم میں میچز کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات وزیراعلیٰ خود دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ تھے ،عوام کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ان کے احتجاج میں کسی کی دلچسپی نہیں،15 سال سے خیبر پختونخوا میں حاکم جماعت کو پنجاب کے باشعور لوگوں نے آج پھر مسترد کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے