English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکھرنادرا سینٹر میں تھلیسمیا اسکریننگ ڈیسک کا افتتاح کردیاگیا

القمر

سکھر(نمائندہ جسارت)نادرا سینٹر سکھر میں تھیلیسیمیا اسکریننگ ڈیسک کا افتتاح، سندھ بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی اور نادرا کے تعاون سے کام شروع سکھر میں تھیلیسیمیا اسکریننگ ڈیسک قائم کرکے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، نادرا کی جانب سے بریفنگ دی گئی. تقریب میں ایم این اے سید خورشید احمد شاہ، کمشنر سکھر فیاض عباسی ڈی جی نادرا سکھر عامر علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سکھر میں صحت کے حوالے سے نئی سہولت، تھیلیسیمیا اسکریننگ ڈیسک کا افتتاح فائدہ مند ثابت ہوگا، ڈی جی نادرا۔نادرا آفس سکھر میں افتتاحی تقریب، اعزازی مہمان فیاض حسین عباسی اور عامر علی خان کے مطابق شہریوں کو مزید سہولتیں ملیں گی۔ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کا صحت کے لیے بڑا اقدام، نئی سہولت سے آسانی ہوگی، ڈی جی نادرا تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے اہم قدم، اسکریننگ ڈیسک قائم کر دی گئی سکھر میں تھیلیسیمیا اسکریننگ ڈیسک قائم کرنے کا بنیادی مقصد عوام میں تھیلیسیمیا کی بروقت تشخیص، روک تھام اور آگاہی پیدا کرنا ہے، ڈی جی نادرا نے مزید کہا کہ اس ڈیسک کے ذریعے شادی سے پہلے اور عام صحت کے معائنے کے لیے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ ممکنہ مریضوں کی شناخت ہو سکے اور انہیں مناسب رہنمائی مل سکے۔بہت سے لوگ تھیلیسیمیا کے بارے میں نہیں جانتے، یہ ڈیسک تھیلیسیمیا کی وجوہات، اس کی منتقلی اور اس کی روک تھام کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی تاکہ معاشرے میں اس بیماری کو کم کیا جا سکے۔ شادی سے پہلے تھیلیسیمیا اسکریننگ کو فروغ دینا بھی اس اقدام کا حصہ ہے۔تھیلیسیمیا والدین سے بچوں میں منتقل ہوتا ہے، اس لیے شادی سے پہلے خون کا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے