English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کردیا گیا، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

القمر

کراچی (نمائندہ جسارت) نیشنل بینک سٹیڈیم کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ا سٹیڈیم کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے علاوہ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں کھیلوں کی بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، 2018 میں نیشنل ا سٹیڈیم کو حکومت سندھ نے
اپ گریڈ کیا تھا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کیلیے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں، کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، حکومت بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ سٹیج پر پہنچا اور کھلاڑیوں نے کراچی کے ا سٹیڈیم میں بھی چیمپئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی کی۔3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ موسقی کا پروگرام بھی رکھا گیا۔تقریب میں معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر نے اپنے فن سے حاضرین و ناظرین کو محسوس کیا، ا سٹیڈیم میں موجود افراد دونوں ڈیجیٹل اسکرینز پر مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔اس موقع پر ا سٹیڈیم میں نصب کی جانے والی جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے لیزر لائٹس شو بھی پیش کیا گیا، تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ،تقریب میں شرکت کے لیے عام افراد کا داخلہ مفت رکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے