English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہیں، جلد مثبت پیش رفت ہوگی: وزیر خزانہ

القمر

لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں اور جلد اچھی خبر ملے گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے معیشت متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیاں ملک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، موسم سرما میں بارشوں میں کمی ایک تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے، اس بحران سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قابل عمل منصوبے پیش کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث امداد سے مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا، اب موسمیاتی فنانسنگ کے لیے ٹھوس اور عملی حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر اور پائیدار منصوبے تشکیل دینا ناگزیر ہے۔

وزیر خزانہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کے آبی وسائل مزید متاثر ہوں گے، جس کا براہ راست اثر معیشت پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مالی معاونت پر مثبت مذاکرات ہوئے ہیں، اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 10 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے