English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی کے سربراہ برطرف، کابینہ نے نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کردی

القمر

اسرائیلی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جس کے بعد داخلی سلامتی ایجنسی کے سربراہ رونن بار کو برطرف کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شن بیت نے حال ہی میں نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں کے خلاف خفیہ معلومات لیک کرنے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جس میں سے ایک پر مبینہ طور پر ایک غیر ملکی اخبار کو خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ہے۔

دوسری جانب رونن بار نے وزیراعظم  نیتن یاہو پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم7 اکتوبر حملے روکنے میں ناکامی پر تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو چاہتے تھے کہ وہ ثالثوں سے سیز فائر پر بات چیت تو کریں تاہم کوئی معاہدہ نہ کریں۔

رونن بار نے مزید کہا کہ اپنا ایجنڈا پورا کرنے کےلیے نیتن یاہو نے انہیں ہٹاکر اپنے خاص بندے کو مذاکرات میں بٹھادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے