English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس خود کو غیر مسلح کرے یا پھر آپریشن کے لیے تیار رہے، اسرائیل کی دھمکی

القمر

اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر حماس نے اُس کی سفارتی تجاویز مسترد کردیں تو پوری غزہ کی پٹی کو کنٹرول میں لیا جاسکتا ہے۔ بھارت میں اسرائیل کے سفیر روون آزر کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے اسرائیلی قیادت کسی بھی وقت اُسے مکمل طور پر اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ ایسی صورت میں غزہ کے باشندوں کے لیے امداد کی تقسیم کا معاملہ بھی اسرائیل کے ہاتھ میں آجائے گا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک انٹرویو میں بھارت کے لیے اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ غزہ کا معاملہ ابھی تک پوری طرح طے نہیں کیا جاسکا ہے۔ امریکا اس معاملے میں مداخلت سے فی الحال گریز کر رہا ہے۔ ایسے میں اسرائیلی قیادت ہی کو آگے بڑھ کر کوئی فیصلہ کن قدم اٹھانا پڑے گا۔

روون آزر کا کہنا تھا کہ حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالی چھوڑنے ہوں گے اور خود کو غیر مسلح بھی کرنا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو پھر بھرپور فوجی کارروائی کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔ اسرائیلی سفیر نے کہا کہ اس حوالے سے اسرائیل جو کچھ بھی کرے گا وہ ٹرمپ انتظامیہ سے مشاورت اور اُس کی رضامندی ہی سے ہوگا۔

غزہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی تازہ ترین کارروائیوں اور اُن میں سیکڑوں شہادتوں کے حوالے سے بھارت میں اسرائیلی سفیر نے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔ جب پوچھا گیا کہ فلسطینیوں کے لیے امداد کی تقسیم کے حوالے سے اسرائیلی قیادت کیا سوچتی ہے تو وہ کوئی واضح جواب دینے سے قاصر رہے۔ یاد رہے کہ غزہ کے طول و عرض میں خوراک اور دواؤں کی شدید قلت ہے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے