اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی)ف مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے اور جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنے والوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں، اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پر اتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔
خیال رہےکہ وفاقی حکومت آئے روز افغانستان کو دہشت گرداننے میں تلی ہوئی ہے، ہردشت گردی کے واقعے کو افغانستان سے ملایاجارہاہے، جس کے بعد افغانستان اور پاکستان میں کافی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔