ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک)کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹریز، صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ایکنک کے اجلاس میں کمیٹی نے متعدد منصوبوں کی منظوری دی، جن میں اہم شعبوں بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے 1,275.714ارب روپے مالیت کے 13 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے گئے ۔

اجلاس میں گلگت بلتستان میں اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے منصوبے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان ریلوے کے لیے اعلیٰ صلاحیت کے ویگنز اور مسافر کوچز کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی، پاکستان کا آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ منصوبہ اور کئی بڑے شاہراہوں کے منصوبے بھی ایکنک اجلاس میں منظور ہوئے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پائیدار ترقی، بین الصوبائی روابط اور معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں