ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں بڑا آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 کا درابن خودکش دھماکہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ خوارج سرکاری افسران اور معصوم شہریوں کے اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • شیخ یاسین

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں