English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کیلئے تنازع کا سبب بننے والی شمع جونیجو کون ہیں؟

القمر

دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ برطانیہ میں مقیم تجزیہ کار شمع جونیجو، جن پر ناقدین اسرائیل نواز خیالات رکھنے کا الزام لگاتے ہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کا حصہ نہیں تھیں۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر ان کی وہ تصاویر گردش کرنے لگیں جن میں شمع جونیجو کو وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھے دیکھا گیا، جب وہ سلامتی کونسل میں خطاب کر رہے تھے۔ ان مناظر کے بعد ماضی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ان کے مبینہ بیانات پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شمع جونیجو اس سرکاری لیٹر آف کریڈنس میں شامل نہیں تھیں جس پر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کے دستخط ہیں۔ مزید وضاحت کی گئی کہ ان کی نشست وزیر دفاع کے پیچھے ڈپٹی وزیراعظم یا وزیر خارجہ کی منظوری سے نہیں تھی، اس لیے وزارت نے ان سے کسی بھی سرکاری تعلق کو رد کردیا۔

اس واقعے کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ کثیرالجہتی فورمز میں پاکستان کے وفود کے ساتھ جانے والے غیر سرکاری افراد کی جانچ پڑتال مزید سخت کی جائے۔

شمع جونیجو کون ہیں؟

دستیاب معلومات کے مطابق شمع جونیجو سندھ کے شہر کوٹری میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1991 سے 1993 تک ریڈیو پاکستان میں نیوز کاسٹر کے طور پر کام کیا اور اسی دوران ماہنامہ *بختاور* (عبرت گروپ آف پبلیکیشنز) میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کے فرائض بھی انجام دیے۔ اسی عرصے میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کیا اور ڈرامہ سیریل *عروسہ* کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

جون 1993 میں انہوں نے سینئر پولیس افسر جمشید قاضی سے شادی کی، جو اس وقت اقوام متحدہ میں جوبا میں چیف آف آپریشنز برائے سیکیورٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے