اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل(منگل)کو طلب کیاہے۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر 29 ستمبر بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا 29 ستمبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20 واں اجلاس ہوگا۔
سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل 30 ستمبر بروز منگل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے، اجلاس میں قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔
