ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، سینیٹ اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل(منگل)کو طلب کیاہے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر 29 ستمبر  بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا 29 ستمبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20 واں اجلاس ہوگا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل 30 ستمبر بروز منگل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے، اجلاس میں قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں