سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ٹنڈوالہ یار اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، جبکہ سانگھڑ میں بھی رات گئے وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ سجاول، ماتلی، ٹنڈوآدم اور ٹنڈومحمد خان میں بھی بادل خوب برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک سندھ بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیشگوئی کے مطابق سمندری ہوائیں کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر سمیت مختلف اضلاع میں بارش برسا سکتی ہیں۔