English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

5 اکتوبر: کراچی ایک بار پھر ثابت کردیگا یہ امتِ مسلمہ کا دھڑکتا ہوا قلب ہے، منعم ظفر

القمر

کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 5اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر “یکجہتی غزہ مارچ” کے سلسلے میں فریسکو چوک،برنس روڈ پر لگائے گئے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ “یکجہتی غزہ مارچ” میں لاکھوں افراد کے جمع ہونے کا مقصد پوری دنیا کو واضح پیغام دینا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے آواز اٹھائیں گے اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی بھرپور مذمت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ یکجہتی غزہ مارچ سے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کلیدی خطاب کریں گے۔ کراچی ایک بار پھر ثابت کردے گا کہ یہ امتِ مسلمہ کا دھڑکتا ہوا قلب ہے اور قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ کراچی کے عوام اپنے اہلِ خانہ، بزرگ، نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ اس عظیمِ الشان مارچ میں شرکت کریں تاکہ عالمی سطح پر ایک متحد پیغام پہنچایا جا سکے۔

منعم ظفر نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کا موقف ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہ کرنے کا رہا ہے اور اسی موقف پر قائم رہنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی پورے پاکستان کا قلب اور تجارتی مرکز ہے، اور یہاں کے شہری بین الاقوامی انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ کیمپ اور شہر بھر میں لگائے گئے سینکڑوں کیمپ اسی جذبات کا مظہر ہیں جن کا مقصد غزہ کے مظلوم بھائیوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔

اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور، اسمال ٹریڈرز کے رہنما عثمان شریف ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔ منعم ظفر خان نے “غزہ مارچ” کے ہینڈ بلزبھی تقسیم کیے اور شہریوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

  • Aleem uddin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے