ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا پہنچ گئے:کوالالمپور میں پرتپاک استقبال

کوالالمپور: وزیراعظم شہبازشریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے، وزیراعظم شہبازشریف کو شاہی پروٹوکول میں ان کی قیام گاہ تک پہنچایا گیا۔ جہاں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم پاکستان ملائشین ہم منصب کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیراطلاعات، پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملے نے خیر مقدم کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل ہیں۔

شاہی پروٹوکول میں قیام گاہ پہنچنے پر ملائیشین ہم منصب نے شہباز شریف کو ملائیشیا میں خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ملائیشیا آکر بے حد خوشی ہوئی،دورے سے پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

دونوں وزراء اعظم کی ون آن ون اور پھر وفود کی سطح ملاقات ہو گی۔ تجارت، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے سے متعلق بات کی جائے گی۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں