ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں القدس بریگیڈ کا اسرائیلی فوج پر حملہ، کئی فوجی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ شہر میں قابض اسرائیلی فوج اور حماس کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے،  القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں اور فوجی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے  یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اسرائیلی فوج شہر کے مغربی حصے میں پیش قدمی کر رہی تھی۔

 القدس بریگیڈ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مجاہدین نے دشمن فوج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور متعدد فوجی زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے بعد اسرائیلی فورسز نے جوابی حملہ کرتے ہوئے علاقے میں شدید گولہ باری کی، جس کے باعث شہری آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گولہ باری کے دوران درجنوں مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ان کے دستوں پر حملہ ہوا ہے،  فوجی ترجمان نے نقصانات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ کے مغربی علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں تیز ہوچکی ہیں اور القدس بریگیڈ کے مجاہدین مزاحمت کے ذریعے پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ عالمی برادری کی خاموشی نے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

واضح رہےکہ رہے کہ حماس کی قیادت قطر کے شہر دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھی لیکن اسرائیلی دہشت گردی کے باعث مذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے۔ اسرائیل مسلسل دہشت گردی کررہا ہے لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں