ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اراکین اسمبلی پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر غور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے معاملے پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد  تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے استعفے کی گمشدگی اور گورنر ہاؤس و صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات کے بعد پارٹی اراکین نے مختلف آپشنز پر غور کیا ہے،  اس سلسلے میں اسپیکر ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی، نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کی تجویز زیرِ غور آئی،  شرکاء نے اس امکان پر اتفاق کیا کہ اگر استعفے کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوئی تو ارکان سے دستخط لے کر باقاعدہ قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی جائے گی، مشاورتی اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کو دوبارہ استعفیٰ بھجوانے کی تجویز بھی دی گئی تاکہ آئینی ابہام دور ہو سکے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے 8 اکتوبر کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے مؤقف اختیار کیا کہ استعفیٰ سمری کی صورت میں ان تک نہیں پہنچا،  صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو ارسال کر دیا گیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں