ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور،8 ہزار سے زائد دھواں دار گاڑیوں کا چالان

لاہور:وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان اور 5500 سے زائد گاڑیاں بند کردی گئی ہیں۔

 دھواں چھوڑتی اور بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ گاڑیوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی غیر معمولی کارروائیوں پر رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک لاہور میں تقریباً 90 ہزار سے زائد گاڑیوں کا وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم اسٹیشنز سے معائنہ کیا گیا اور اس دوران معیار پر پورا اترنے والی 55 ہزار گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

دھواں چھوڑنے والی تقریبا 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان جبکہ 5500 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں۔ بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ کے چلنے والی 3500 سے زائد گاڑیاں بھی بند کی گئیں۔

علاوہ ازیں اوورلوڈنگ میں ملوث 14000 سے زائد گاڑیوں کے چالان جبکہ جاری کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مختلف خلاف ورزیوں پر 2200 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 1800 ڈرائیورز و گاڑی مالکان گرفتار کیے گئے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے 24 گھنٹے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے اور ایسی گاڑیوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتنے کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ا سموگ کے تدارک کےلیے ضروری ہے کہ مالکان اپنی گاڑیوں کی بر وقت مرمت کروائیں۔ تمام اضلاع میں خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسموگ کا روگ جڑ سے اکھاڑنے کےلیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جاتا رہے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں