ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی کان کنی پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع

خیبر پختونخوا حکومت نے سونے کی غیر قانونی کان کنی پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی برقرار رہے گی، جس کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ان سے متصل علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر ہو گا، جہاں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیاں جاری تھیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی سے دریاؤں کے کنارے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ اس سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی میں استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیاں اور دیگر آلات ضبط کرنے کے اختیارات استعمال کریں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں خیبر پختونخوا میں سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے الزامات پر تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں