ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2014 کی غزہ جنگ میں ہلاک افسر کی باقیات واپس لائیں گے، اسرائیلی فوج

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2014 کی غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے افسر ہدار گولڈن کی باقیات ہر صورت واپس لائیں گے،  یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب میڈیا نے اطلاع دی کہ حماس نے مبینہ طور پر گولڈن کی لاش کا مقام معلوم کر لیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نے  شام گولڈن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تفتیش کے تازہ ترین نتائج سے آگاہ  کرتے ہوئے کہاکہ چیف آف اسٹاف نے ہدار اور دیگرہلاک  قیدیوں کی واپسی کے عزم کو دہرایا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے حماس اور ریڈ کراس کو اسرائیلی کنٹرول والے علاقے میں تلاش مکمل کرنے کی اجازت دی تھی، گولڈن کی باقیات رفح کے ایک سرنگ میں ملی ہیں، ابھی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

خیال رہےکہ  ہدار گولڈن 1 اگست 2014 کو ہلاک ہوئے تھے جب 72 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ تھی،  وہ حماس کی سرنگیں تباہ کرنے کے مشن پر تھے کہ اچانک حملے میں مارے گئے اور ان کی لاش  حماس کے قبضے میں چلی گئی۔

اسرائیل اب امریکی ثالثی کے تحت جاری جنگ بندی معاہدے کے ذریعے گولڈن کی باقیات واپس لانے کی کوشش کر رہا ہےجبکہ ماضی میں دونوں فوجیوں کی باقیات کے تبادلے کے لیے متعدد قیدیوں کی ڈیلز ناکام ہو چکی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں