ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن 9 دسمبر کو ہوگا

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی۔

جاری شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا، کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں