لاہور: پاکستان میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔ جس میں جمادی الثانی کے چاند کے نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،
اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر ہیں آیا لہٰذا یکم جمادی الثانی بروز اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔
