ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات روکنے پر شدید تنقید

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنے پر شدید اعتراض کیا ہے۔

سہیل آفریدی نے خط میں کہا کہ عدالت کی جانب سے عمران خان کے اہلِ خانہ کو ہفتے میں دو بار ملاقات کی اجازت دی گئی ہے،  اب تک پولیس اور جیل حکام نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا اور بہنوں کو ملاقات سے روک دیا،یہ اقدام نہ صرف غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے بلکہ عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاقات کے لیے قانونی اور باوقار انتظامات کیے جائیں اور جیل عملے کی جانب سے بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، پنجاب حکومت قانون کی بالادستی اور انسانی وقار کو یقینی بنائے گی۔

خیال رہےکہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور عدالتی اجازت کے باوجود اب تک ان سے ملاقات کے لیے اہلِ خانہ کو محدود یا روکا گیا ہے،  سہیل آفریدی کے مطابق اب تک خاندان کے افراد کی ملاقات کی کوشش کم از کم چار بار ناکام رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں