English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں ٹرین نے ٹریک پر کام کرتے ورکرز کو رونددیا، 11 افراد ہلاک

القمر

بیجنگ: چین میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار آزمائشی ٹرین ٹریک پر کام کرنے والے ریلوے ورکرز پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 11 ملازمین موقع پر ہی جان سے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ صوبہ یونان میں پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر نے ٹریک پر موجود عملے کو اچانک اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افسوسناک حادثے میں 11 ریلوے ورکرز ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آزمائشی ٹرین زلزلہ پیما آلات کی جانچ کے لیے چلائی جا رہی تھی۔ ٹرین ایک موڑ مڑتے ہوئے رفتار پر قابو نہ رکھ سکی اور سروس ٹیم سے ٹکرا گئی، جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ ریلوے لائن کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری

ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے