ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپشن الزامات: یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف مستعفی

کرپشن الزامات پر یوکرینی صدر  ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف نے استعفا دیدیا۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے تصدیق کی ہےکہ ان  کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک بدعنوانی اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی انسداد  بدعنوانی ایجنسی نے جمعے کے روز اینڈری یرمک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اینڈری یرمک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

زیلنسکی نے حال ہی میں یرمک کو  روس سے جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری بھی دی تھی۔

اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے یرمک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘میں اینڈری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مذاکرات میں ذمہ داری بخوبی سرانجام دی’۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں