سعودی عرب کو 2026-2027 کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کی کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق لندن میں ہونے والی ووٹنگ میں سعودی عرب نے 142 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد اسے آئندہ دو سال کے لیے کونسل کی رکنیت مل گئی۔
سعودی وزیرِ ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے اس کامیابی کو وژن 2030 کے تحت سمندری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کی جانے والی پیش رفت کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم میں رکنیت حاصل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری سعودی عرب کی صلاحیتوں اور قیادت پر اعتماد رکھتی ہے۔
