ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیخلاف بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سکھوں کاکینیڈا میں مظاہرہ

کینیڈا میں بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان پر سکھ کمیونٹی نے بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس دوران مظاہرین نے پاکستان اور خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کی آزادی کے حق میں آواز بلند کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے راج ناتھ سنگھ کو سخت پیغام دیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان بازی کرنے کے بجائے بھارت کی بگڑتی ہوئی اندرونی صورتحال پر توجہ دیں، کیونکہ ان کے مطابق بھارت خود جلد ہی کئی حصّوں میں تقسیم ہونے کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسیاں بھارت کے اندر نسلی اور علاقائی کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہی ہیں۔

سکھ رہنماؤں نے مزید کہا کہ بھارتی پنجاب میں آزادی کی جدوجہد تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں پنجاب بھارت سے علیحدہ ہو کر ایک آزاد ریاست — خالصتان — کی شکل اختیار کرے گا۔

ان کے مطابق یہ احتجاج عالمی برادری کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ سکھ کمیونٹی راج ناتھ سنگھ جیسے رہنماؤں کے کشیدگی بڑھانے والے بیانات کو مسترد کرتی ہے اور اپنے حقوق کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں