ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، مسلسل بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی کی نئی لہر برپا کر دی ہے۔
حالیہ قدرتی آفات کے نتیجے میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صرف ایک ہفتے کے دوران 1100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سری لنکا میں صورتحال بگڑنے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صدر انورا کمارا نے سمندری طوفان، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی کو 2004 کے تباہ کن سونامی سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا ہے۔
عالمی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں بچے اسکول جانے سے محروم ہو گئے ہیں۔
