ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، یاسر حسین کا حکومت پر طنز

کراچی:گلشن اقبال نیپا چورنگی میں کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے کی ہلاکت نے شہر بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور اب اس المناک واقعے پر فنکار برادری کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے، مشہور اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن اور غفلت کو اس سانحے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، پاکستان زندہ باد،  ان کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی جبکہ شہریوں نے بھی ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے ذمہ دار اداروں کی نااہلی پر شدید تنقید کی ہے۔

ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، یاسر حسین کراچی میں کھلے مین ہول کے مسئلے پر بول پڑےڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، یاسر حسین کراچی میں کھلے مین ہول کے مسئلے پر بول پڑے

واضح رہےکہ  اتوار کی شب تین سالہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا اور 14 گھنٹے طویل تلاش کے بعد اس کی لاش ایک کلو میٹر دور نالے سے برآمد ہوئی،  واقعے نے سوالات اٹھا دیے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونا آخر کس کی غفلت ہے اور کب تک شہریوں کی جانیں اس لاپرواہی کی بھینٹ چڑھتی رہیں گی؟

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال اب تک 5 بچوں سمیت 24 شہری کھلے نالوں اور گٹروں میں گر کر جاں بحق ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود متعلقہ ادارے مؤثر حکمت عملی اور محفوظ انفراسٹرکچر فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہوگی، ایسے دلخراش واقعات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں