English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد مارا گیا

القمر

پشاور: خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور نوشہرہ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والا اہم مطلوب دہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق مردان ریجن سی ٹی ڈی اور نوشہرہ پولیس نے غائبانہ بابا کے علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا، جس دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد انتخاب عالم گروپ کا سرگرم رکن تھا اور متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حماد ظاہر کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ سمیت قتل، اقدامِ قتل اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث تھا۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گرد کی ہلاکت سے خطے میں دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے، جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن مزید توسیع دے کر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے