ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت کو ڈنڈے سے نہیں چلایا جا سکتا، ضلعی اکانومی ناگزیر ہے، بلاول

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی سمت درست کرنے کے لیے مرکزی کنٹرول کے بجائے ضلعی سطح کی معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ معیشت کو دباؤ یا زبردستی کے ذریعے نہیں چلایا جاسکتا۔

بزنس کمیونٹی اور ایف پی سی سی آئی کے ایڈوائزری گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےبلاول نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور معیشت سے متعلق حقائق اکثر مسخ شدہ انداز میں پیش کیے جاتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی اس بحث کو چھوڑ کر مستقبل پر توجہ دینا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق پارٹی کی پالیسی واضح ہے کہ سینٹرلائزیشن نہیں بلکہ ڈی سینٹرلائزیشن ہی پاکستان کی معاشی بنیادوں کو مضبوط بنا سکتی ہے، اسی لیے پیپلز پارٹی ایف پی سی سی آئی کے ضلعی معاشی پروگرام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بطور وزیر خارجہ انہوں نے خود دیکھا کہ چین نے پاکستان کو مختلف معاشی سہولتیں فراہم کیں لیکن ملک ان مواقع سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکا، پاک چین تعلقات تین نسلوں سے قائم ہیں اور پیپلز پارٹی ہمیشہ ان تعلقات کی مضبوطی کا ذریعہ رہی ہے،  پاکستان کو ضلعی سطح پر نئی معاشی حکمتِ عملی اپنانی ہوگی تاکہ مقامی صنعت اور کاروباری سرگرمیوں میں حقیقی بہتری آسکے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری ٹیرف وار نے پاکستان کے لیے معاشی مواقع پیدا کیے، جبکہ جی ایس پی پلس کی وجہ سے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی میں بھی اضافہ ہوا، صدر پاکستان، گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا، سندھ حکومت اور وزیراعظم تمام ہی کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

بلاول بھٹو نے مؤقف اپنایا کہ 18ویں ترمیم سے پہلے وفاق سیلز ٹیکس وصول کرتا تھا لیکن صوبوں کو بااختیار بنانا ملکی معیشت کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہوا،  ملک کا اقتصادی ڈھانچہ اسی وقت مضبوط ہوگا جب مقامی سطح پر کاروبار کو سہولت اور خودمختاری فراہم کی جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں