ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینی عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینی عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا، جس میں دوائیں، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ایئر پورٹ سے اس کھیپ کو روانہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور یہ امدادی کارروائی ہماری مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمہ داری کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔

طلحہ برکی نے این ڈی ایم اے اور تمام فلاحی اداروں، بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کا فلسطینی عوام کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ یہ امدادی کھیپ غزہ کے لیے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی مجموعی 26 ویں کھیپ ہے، جو انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی تعاون کے جذبے کا عملی مظاہرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں