ایبٹ آباد: ڈاکٹروردہ کے اغوا اور قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ ملزمہ کے شوہر سے سونا برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے کیس کی ماسٹر مائنڈ ردا کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا برآمدکیا۔ جبکہ ملزمان کے قبضے سے سونے کی 10 رسیدیں بھی برآمد ہوئیں، ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل رسی برآمد کی گئی ،جس سے ڈاکٹر وردہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے کے چیک بھی برآمد ہوئے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر وردہ نے اپنی دوست ردا کے پاس 67 تولہ سونا امانتاً رکھوایا تھا، ملزمہ سونا واپس کرنے کا کہہ کر وردہ کو ساتھ لے کر گئی۔
ڈاکٹروردہ کو 4 دسمبر کواسپتال کے باہر سے اغوا کیاگیا تھا جس کے 4 دن بعد ان کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے ملی تھی۔
