ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ماسٹر مائنڈ ملزمہ کے شوہر سے سونا برآمد

ایبٹ آباد: ڈاکٹروردہ کے اغوا اور قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ ملزمہ کے شوہر سے سونا برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے کیس کی ماسٹر مائنڈ ردا کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا برآمدکیا۔ جبکہ ملزمان کے قبضے سے سونے کی 10 رسیدیں بھی برآمد ہوئیں، ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل رسی برآمد کی گئی ،جس سے ڈاکٹر وردہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے کے چیک بھی برآمد ہوئے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر وردہ نے اپنی دوست ردا کے پاس 67 تولہ سونا امانتاً رکھوایا تھا، ملزمہ سونا واپس کرنے کا کہہ کر وردہ کو ساتھ لے کر گئی۔

ڈاکٹروردہ کو 4 دسمبر کواسپتال کے باہر سے اغوا کیاگیا تھا جس کے 4 دن بعد ان کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے ملی تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں