ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے نے ٹورنٹو پرواز کے عملے کی سیاسی پناہ کی افواہ مسترد کر دی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہ کی سختی سے تردید کی ہے کہ ٹورنٹو جانے والی کسی پرواز کے پائلٹ یا عملے نے کینیڈا پہنچ کر سیاسی پناہ طلب نہیں کی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے جاری بیان میں وضاحت کی کہ کینیڈا میں عملے کے سیاسی پناہ کی خبریں بالکل جھوٹی اور من گھڑت ہیں،  یہ افواہیں افغان اور پاکستان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائی گئی تاکہ قومی ایئرلائن اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پورے عملے کے اجتماعی طور پر پناہ مانگنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور پاکستان سے کینیڈا کے لیے پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

پی آئی اے حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں،  انہوں نے اس افواہ کو منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز کے پائلٹ اور عملے نے کینیڈا پہنچ کر سیاسی پناہ طلب کر لی ہے، جسے پی آئی اے نے سختی سے مسترد کر دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں