English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھوٹکی:موٹروے پر مسلح ڈاکوؤں کا بس پردھاوا، 25مسافروں کواغوا کرلیا

القمر

گھوٹکی : مسلح ڈاکوؤں نے گھوٹکی میں مرید شاخ انٹرچینج کے قریب ایم فائیو موٹر وے پر کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے اچانک بس پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہوگئے اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

فائرنگ کے بعد بس کو زبردستی روکا گیا، مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مسلح ڈاکو کم از کم 25 افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ عینی شاہد مسافروں کا کہنا ہے کہ اغوا کار مسافروں کو قریبی گنے کی فصل میں لے گئے، جبکہ دیگر مسافر جان بچانے کے لیے کماد کے کھیتوں میں چھپ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور موٹر وے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈاکوؤں کے تعاقب اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈھرکی پولیس کے مطابق اغوا ہونے والے مسافروں کی حتمی تعداد کی تصدیق ابھی جاری ہے، جبکہ سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے