مشرقی بحرالکاہل: امریکی سدرن کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ مشتبہ منشیات بردار تین کشتیوں پر کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہوئے۔
سدرن کمانڈ کے مطابق کشتیوں کی نشاندہی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ نومبر میں بھی امریکی فوج نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ موجودہ کارروائی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر انجام دی گئی اور اس دوران امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
