English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کا کراچی بھر میں دھرنوں  کا اعلان

القمر

کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے شہر قائد میں دھرنوں کا اعلان  کردیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی مکمل نظراندازی کا شکار ہیں، سندھ حکومت کا وژن ’’جہالت سب کے لیے‘‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کراچی میں ڈمپر، ٹینکر اور ٹرالر روز شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں، آخر کب تک لاشیں اٹھتی رہیں گی؟ پیپلز پارٹی 17 سال سے اقتدار میں ہے مگر انہوں نے کراچی کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ نمائش چورنگی پر دھرنا دیا، 19 دسمبر کو کراچی بھر میں دھرنوں کو پھیلائیں گے۔ ای چالان کے نام پر اہلِ کراچی سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے، بھاری جرمانے واپس لیے جائیں۔ کراچی میں نہ مونو ٹرین ہے، نہ سرکلر ریلوے، سڑکیں ٹوٹی اور گٹر بہہ رہے ہیں۔   بی آر ٹی کے نام پر پورے شہر کو کھود کر رکھ دیا گیا ہے۔

امیر جماعت  نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب بتائیں جہانگیر روڈ، ایم ایم عالم روڈ، ایس ایم توفیق روڈ اور 7 ہزار فٹ روڈ کب بنیں گی؟ یہ تمام سڑکیں کے ایم سی کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔ مرتضیٰ وہاب بتائیں سوئی سدرن کے کتنے پیسے پیپلز پارٹی کے ٹاؤنز کو ملے؟ کے ایم سی کا 55 ارب روپے کا بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے