English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر، کئی بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس منتقل

القمر

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں کئی بین الاقوامی پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کرنا پڑا۔

صبح کے وقت سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستانِ جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور ڈیفنس کے اطراف دھند چھائی رہی۔ اسی طرح ایم نائن موٹروے پر حدِ نگاہ صفر تک ریکارڈ کی گئی جبکہ ناردرن بائی پاس، یونیورسٹی روڈ، کریم آباد سمیت شہر کے مختلف حصے بھی دھند کی لپیٹ میں رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود جبکہ رات کے وقت خنک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب دھند کے باعث کراچی آنے والی 6 بین الاقوامی پروازوں کو دیگر ائیرپورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق محدود حدِ نگاہ کے سبب بین الاقوامی پروازوں کو کراچی کے بجائے مسقط منتقل کیا گیا، جبکہ ایک نجی ائیرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز کو کراچی کے بجائے اسلام آباد اتار لیا گیا۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ کم حدِ نگاہ میں پروازوں کی منتقلی ایک معمول کا حفاظتی اقدام ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے