English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج مختصر ترین دن رہا، رات طویل ترین ہوگی

القمر

لاہور: پاکستان میں آج سال کا سب سے مختصردن رہا جبکہ رات طویل ترین ہوگی۔

 پاکستان سمیت دنیا کے شمالی نصف کرے میں آج رواں سال کا سب سے مختصر دن رہا جبکہ آج  سال کی سب سے طویل رات ہے۔ اس فلکیاتی موقع پر سورج کی روشنی کا دورانیہ کم ترین سطح پر پہنچ جاتا ہے، جس کے باعث رات کا وقت سال کے دیگر دنوں کے مقابلے میں زیادہ طویل ہوتا ہے۔

پاکستان میں لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے اور 10 منٹ جبکہ رات کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے اور 50 منٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم ملک کے مختلف شہروں میں دن اور رات کے اوقات میں چند منٹوں کا فرق ممکن ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 21 دسمبر کو پیش آنے والا یہ مظہر فلکیاتی اصطلاح میں راس الجدی (Winter Solstice) کہلاتا ہے۔ اس دن زمین کا محوری جھکاؤ سورج سے زیادہ دور ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں سورج کی شعاعیں شمالی نصف کرے پر کم وقت کے لیے پڑتی ہیں اور دن مختصر ہو جاتا ہے۔

21 دسمبر کے بعد دن کے دورانیے میں بتدریج اضافہ شروع ہو جاتا ہے جبکہ راتیں آہستہ آہستہ چھوٹی ہونا شروع ہو جاتی ہیں، جو موسمِ سرما کے اختتام کی جانب ایک قدرتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے