ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر صدر اوروزیراعظم کی کرکٹ ٹیم کومبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی جیت مستقبل کے عالمی مقابلوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

صدر مملکت نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انڈر 19 ٹیم آئندہ بھی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت پوری ٹیم منیجمنٹ کو بھی شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں