اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی خاتون نے مبینہ طور پر رہائشی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
میڈیاذرائع کے مطابق لڑکی کے چھلانگ لگانے کا واقعہ اسلام آباد کے جی ایٹ کے علاقے میں پیش آیا،چھت سے گرنے پر سرمیں شدیدچوٹ آنے پر غیر ملکی خاتون جان کی بازی ہارگئی۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کی شناخت وان رو پینگ کے نام سے کی گئی جس کا تعلق چین سے بتایاجارہا ہے اوروہ وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہوئی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے چینی خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں
