ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے صدرپیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام یوکرین پر عائد کردیا

ماسکو:روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے مطابق، 28 اور 29 دسمبر کے دوران یوکرین نے 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے، جنہیں روسی فضائی دفاع نے مار گرایا۔

لاؤروف نے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یوکرین کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جواب دیا جائے گا،  حملہ ممکنہ امن معاہدے کی بات چیت کے دوران کیا گیا، تاہم روس امن مذاکرات سے باہر نہیں نکلے گا اور اس بات کا ازسر نو جائزہ لے رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس کے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے امن بات چیت کو خراب کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور روس اپنی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے یوکرین پر الزامات عائد کر رہا ہے،  انہوں نے امریکا سے کہا کہ روس کی دھمکیوں پر مؤثر ردعمل دیا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں