ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کردیا

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (انروا) کو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے انروا کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے سے متعلق قانون کی منظوری دے دی، جس کے بعد اس ادارے کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں قانونی کارروائی ممکن ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں واقع انروا کے دو دفاتر ضبط کر سکیں گے، جبکہ اسرائیلی کمپنیوں کو انروا کے اداروں کو پانی، بجلی اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے سے بھی روک دیا جائے گا۔

اس حوالے سے انروا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ انروا پورے مشرقِ وسطیٰ میں لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل گزشتہ سال ہی انروا پر پابندی عائد کر چکا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں