English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کا نیا وار، ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

القمر

اسلام آباد: مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے نئے سال کا آغاز مزید مشکلات لے آیا ہے، جہاں حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے بعد گھریلو صارفین کو براہِ راست مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام پر مشتمل گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے اس فیصلے پر عوامی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مہنگائی سے متاثرہ صارفین کے لیے یہ اضافہ نئے سال کی پہلی بڑی آزمائش بن گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے