English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت،بنگلہ دیشی کرکٹرز جنونی ہندوﺅں کے نشانے پر

القمر

نئی دہلی: پاکستانی کرکٹرز کے بعد اب بنگلادیشی کرکٹرز بھی بھارتی جنونی ہندوﺅں کے تعصب کا نشانہ بننے لگے۔

 انتہا پسند ہندو کارکن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرینچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک و بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کرکٹرز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں مارا پیٹا جائے گا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ” ایکس“ پر وائرل ویڈیو میں انتہا پسند ہندو کارکن کو میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے آئے تو ہم ان کو ماریں گے اور شاہ رخ خان اگر اپنی ٹیم میں کسی بنگلادیشی کھلاڑی کو کھیلنے دیتے ہیں تو ان کو بھی ماریں گے۔

 مودی کے جنونی ہندو کارکن نے کہا کہ ہمیں ہلکے میں مت لینا کیونکہ سنجے لیلا بھنسالی جو بھارت کی سب سے بڑے بجٹ کی فلمیں بناتے ہیں ہم نے تو ان کو بھی فلم پدماوت میں ہندوﺅں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر 8 گھنٹے مسلسل مارا تھا۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو ابوظہبی میں منعقدہ آئی پی ایل 2026ءکی نیلامی میں مستفیض الرحمٰن واحد بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں جنہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 9.2 کروڑ روپے میں خریدا۔

 بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

کچھ روز قبل بی جے پی اور سیوشیناکے لیڈرز نے بھی آئی پی ایل میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے بنگالی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دی تھیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے