ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گھریلو تنازع پرفائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلع کرک کے علاقے صابرآباد غنڈی میرخان خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے ہی اہل خانہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کمسن بچیوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں فاروق کے دو سگے بھائی، بیوی، بیٹی اور بھابھی شامل ہیں، واقعے کے بعد مقامی افراد اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر جمع ہو گئے۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیں، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔
