English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم ناکام ہیں تو آگ تو نیوی بھی نہیں بجھا سکی، شہلارضا

القمر

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا گل پلازہ آتشزدگی کے معاملے پر کہتی ہیں کہ اگر ہم ناکام ہیں تو آگ تو نیوی بھی نہیں بجھا سکی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کی مہربانی ہے کہ انہوں نے نیوی کو کہا اور انہوں نے مدد کی۔

 پارلیمنٹ میں جب بات ہوئی تو اس میں ڈکٹیٹر کی خوشامدیں بھی نکل آئیں لیکن یہ نہیں کہا کہ وہ 11 سال جنرل الیکشن نہیں کرواتا، اگر ہم ناکام ہیں تو آگ تو نیوی بھی نہیں بھجاسکی، ہم خود کو احتساب کے لیے پیش کررہے ہیں لیکن میں پانی پیدا تو نہیں کرسکتی یہ ایک ریسورس ہے۔

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور سندھ حکومت اس کی جوابدہ بھی ہے، نہ ہی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں لیکن ہم نے مالی نقصان کا ازالہ کرنے کےلیے 1،1 کروڑ روپے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ حفیظ پلازہ میں آگ لگی اور کسی نے انکوائری تک نہیں کی۔

 کے فور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کا جوائنٹ پروجیکٹ تھا لیکن وفاق سندھ کے پیسے نہیں بڑھا رہا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے