لندن:برطانیہ میں ہنگامی صورت حال کے اندر پولیس کو اپنا ردعمل دینے کے لیے وقت کا تعین کردیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور ویلز میں پولیس کے لیے ہنگامی صورت حال میں اپنا فوری ردعمل دینے کے لیے وقت کا تعین کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کو شہر میں 15 جبکہ دیہات میں 20 منٹ کے اندر پہنچنا ہوگا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ اگر جان کو خطرہ، تشدد یا جاری جرائم کی صورت میں نئے ٹائم لمٹ لاگو ہوگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ شبانہ محمود پولیس اصلاحات کے بڑے پکیج کا اعلان کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوم آفس کے مطابق یہ 2 صدیوں میں پولیسنگ کی سب سے بڑی اصلاحات ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تاخیر پر پولیس فورسز کو جواب دہ بنانے کا نیا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔